Sunday, March 13, 2011

5 Darya

پانچ دریاؤں کو حضرت جبرئیل نے اپنے پیروں سے کھودا:۔
جناب ابوعبداللھ (امام جعفرصادق علیہ السلام) نے فرمایا کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے پانچ دریاؤں کو اپنے پیروں سے کھودا۔ پانی کی دھار آپ کے ساتھ چلی گئی۔ (۱) دریائے فرات (۲) دریائے دجلہ (۳) دریائے نیل (۴) دریائے مہران (۵) نہر بلخ۔ جہاں کہیں یہ سیراب کرتے ہیں یا ان سے پانی لیا جاتا ہے۔ دریائے بزرگ جو دنیا کو گھیرے ہوئے ہے۔ وہ ان کے آگے ہے۔
۔[خصال۔ شیخ صدوق۔ باب ۵۔ حدیث۔ ۴۷]۔



تہذیب پہلے پہل چار ندیوں کی وادیوں میں شروع ہوئی۔ جنوب مغرب ایشیا میں دجلہ ۔ فرات ندیاں، اور آفریکا کی نیل ندی کے کنارے 3500 قبل مسیح جیسے اوائلے زمانے میں اور 2500 سے 2000 قبل مسیح کے بیچ والے زمانے میں ہندوستان (موجودہ پاکستان) کے سندھو وادی اور چین کی ھوانگ ندی کی وادی میں تہذیب کے بنیاد ڈالے گئے۔
۔[ترجمہ از سندھی۔ قومن جی عالمی تاریخ۔ سندھیکا، پیج۔ 12]۔ 

______________________

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...