Thursday, November 19, 2009

Insaan, Khudmukhtar ya Majboor


ایک دن ایک شخص نے امام علی ابن ابی طالب سے پوچھا کہ انسان کتنا مجبور ہے اور کتنا مُختار ؟
آپ نے فرمایا اپنی ایک ٹانگ اُٹھا ، سوال کرنے والے نے اُٹھا لی پھر کہا اب دوسری بھی اُٹھا تو کہنے لگا یہ تو ممکن نہیں ہے۔
آپ نےکہا بس انسان اتنا ہی مجبور اور اتنا ہی مختار
انسان کے دائرہ اختیار میں بہت کچھ ہے اور بہت کچھ نہیں بھی۔
آپ کے جواب نے علم کی پیچیدگیوں کو جس طرح سلجھایا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ہزاروں مباحثے اور منا ظرہ بھی جس معاملے پر کسی نتیجہ تک نہ پہنچیں اُسے باب العلم امام علی ابن ابی طالب نے ایک جملہ میں قیامت تک کے لیے ہر انسان پر آسانی سے واضح کر دیا کہ سب کچھ پہلے سے طے نہیں ہوتا ہے حضرت انسان خود بھی صاحب اختیار ہے جو خود اپنے قول فعل سے جنت یا جہنم کا حقدار بنتا ہے۔

وسلام کامران عارف

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...